سینئر اداکارہ نے ایک ڈائریکٹر کو نامناسب اندازمیں چھونے پر تھپڑ جڑ دیا۔۔

سینئر اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار بار بار انہیں نامناسب انداز میں چھوتے رہے، جس پر انہوں نے سب کے سامنے ہدایت کار کو تھپڑ جڑ دیا اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتیں۔سارہ عمیر نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں ان کے ہمراہ اریج چوہدری اور میمونہ قدوس نے بھی شرکت کی۔پروگرام کے دوران اداکارہ نے ماضی کا ایک قصہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ایک ہدایت کار نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔انہوں نے بتایا کہ کئی سال قبل جب وہ سندھ کے کسی چھوٹے قصبے میں شوٹنگ کرنے گئے تو وہاں ہدایت کار نے انہیں بار بار نامناسب انداز میں چھوا، جس پر انہیں غصہ آگیا۔ سارہ عمیر کے مطابق کئی سال قبل شوٹنگ کے دوران ہدایت کار نے کھانے کی ٹیبل پر انہیں ٹیبل کے نیچے سے چھُوا تو وہ چونک گئیں اور وہاں سے اٹھ کر ٹیبل کی دوسری طرف چلی گئیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ٹیبل بہت چھوٹی تھی، اس لیے ان کے دوسری طرف جانے کے باوجود ہدایت کار نے انہیں ٹیبل کے نیچے سے دوبارہ بھی چھُوا، جس پر وہ سخت پریشان ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے تو انہیں محسوس ہوا کہ ہدایت کار نے غلطی سے انہیں چھُوا ہوگا لیکن دوسری مرتبہ چھونے پر انہیں یقین ہوگیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر چھُوا ہے، تاہم اس باوجود وہ خاموش رہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ اگلے روز شوٹنگ کے دوران ہدایت کار تمام اداکاروں کو ہدایات دیتے اور چھوتے دکھائی دیے اور انہیں بھی ہدایت کار نے نامناسب انداز میں چھُوا۔سارہ عمیر کا کہنا تھا کہ ہدایت کار نے ان کی چھاتی پر ہاتھ لگایا تو انہیں غصہ آگیا اور انہوں نے ہدایت کار کو تھپڑ رسید کرتے ہوئے انہیں سب کے سامنے کہا کہ وہ ان جیسے گھٹیا شخص کے ساتھ مزید کام نہیں کرنا چاہتیں۔اگرچہ اداکارہ نے ہدایت کار کے رویے پر بات کی، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا اور نہ ہی بتایا کہ کس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ نامناسب واقعہ پیش آیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں