لاہور پریس کلب میں سینئرفوٹو جرنلسٹس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لائف ایچیومنٹ ایوارڈ فارسینئر فوٹو جرنلسٹ تقریب کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ تقریب کی مہمان خصوصی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری جبکہ مہمانان خصوصی صدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری اور سابق سینیٹر وسینئرصحافی سجاد بخاری تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ فوٹوجرنلسٹ ہمارے بھائی ہیں، آج میں جس مقام پر ہوں اس میں ان کا بڑا کردار ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تو پولیس والے تشدد کے لیے آتے تو فوٹو جرنلسٹ میرے قریب آ جاتے اور مجھے ایکسپوز کرتے اور اگر مجھے فوٹو میں نہ دکھاتے تو پھرمیں آج کچھ نہیں ہوتی۔ انھوں نے مرحوم اظہر حسین جعفری کو شاندار خراج عقیدت پیش کی اور ان کی صلاحیتوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ ان جیساباصلاحیت فوٹوفوٹو جرنلسٹ میں نے نہیں دیکھا ،جعفری صاحب سے کہا جب مینار پاکستان میں نوازشریف کے جلسہ میں آئے تو تصویر اتارنے کا کہاتھا۔انھوں نے مزید کہاکہ میری خواہش ہے کہ ایوارڈ دینے کا سلسلہ نہ رکے اور حکومت پنجاب بھی ایسے پروگرامز ترتیب دے جس سے فوٹو جرنلسٹس کے کام اجاگر ہوں۔انھوں نے کہاکہ جرنلسٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی فیز ٹو میںفوٹو جرنلسٹس کیلئے جب تین مرلے کا پلاٹ کااعلان ہوا توہم نے اسے مسترد کرتے ہوئے تمام صحافیوں کے لئے ایک ہی سائز کا پلاٹ دینے کا فیصلہ کیاجس کے تحت بتیس سوصحافیوں کو پانچ مرلہ پلاٹ دیں گے۔انھوں نے کہاکہ کچھ لوگ کہتے ہیں صحافیوں کو پلاٹ ایک رشوت دینے کی بات کرتے ہیں جبکہ چیف منسٹر کے وژن کے مطابق پنجاب میں تیس ہزار گھر اپنی چھت اپنا گھر بن چکے ہیں تو صحافی کیسے گھروں سے محروم رہ سکتے ہیں،اگلے کیبنٹ اجلاس میں جرنلسٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی فیز ٹو ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ ایک تصویری نمائش کا نوازشریف نے افتتاح کیا تھا وزیر اعلی سے کہوں گی کہ دوسری نمائش کا افتتاح آپ کریں۔ انھوں نے تیس لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے لاہورپریس کلب میںفوٹو جرنلسٹس کو ایک نئی جدید لیبارٹری بنانے کا اعلان کیا۔وزیر اعلی نے ایک پروگرام لانچ کیا ہے جس میں جسمانی اعضاء کے آلات لگائے جاتے ہیں ،بائیو ٹیکس ٹیکنالوجی بہت مہنگی ہے اور اے آئی سے چلتی ہے جس کے علاج سے ایک بچے نے پہلی بار ہاتھ ملایا اور تالی بجائی یہ وہ لمحات ہیں جو وزیر اعلیٰ اور ہمیں کبھی نہیں بھولیں گے۔انھوں نے کہاکہ الیکٹرک وہیل چیئرز بھی مستحق شہریوں کو مفت دیں گے،اب سیاسی طعنے بازی جھوٹی باتیں یا شعبدہ بازیوں کا وقت نہیں ہے، بہت سے دوست نما لوگ ہیں جنہیں سیاست بچانے کے لیے مسائل پیدا کرنے کی عادت ہے، حکومت پنجاب عوام کو جو ریلیف مہیا کررہی ہے سروسز میں بھی مریم نواز پر اعتماد بڑھ رہا ہے یہ جلسہ جلوس سے نہیں آتا،کہاجاتا ہے کہ کسان مر گئے تو کیا باقی صوبوں نے کسان کےلیے گندم خریدنے یا امدادی قیمت کا اعلان کردیا ہے۔تقریب سے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فوٹو جرنلسٹس پریس کلب الیکشن میں فرنٹ لائن پرہوتے ہیں،اظہر جعفری جیسے لوگ مرتے نہیں ان کی تصاویر بولتی ہیں۔سجاد بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے صحافت میں اخبار چلاتے ہوئے تینتیس سال ہو گئے، فوٹوجرنلسٹس معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور لوگوں کو پہچان دیتے ہیں لیکن خود گمنام کیمرے کے پیچھے رہتے ہیں،صحافت میں فوٹو جرنلسٹس نظر نہیں آتے جن ہاتھوں نے تصویر بنائی ہوتی ہے اس کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیئے، ایک لاکھ روپے اے پی ایل کو دینے کااعلان کرتا ہوں۔ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹس آف لاہور کے صدر وسیم نیاز خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عظمی بخاری کو اپنی بڑی بہن کہتا ہوں کرہ ارض پر بہن ہی اپنے بھائی کا درد رکھتی ہے، سجاد بخاری جیسی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں جنہوں نے صحافت میں عظیم کام کئے،فوٹو جرنلسٹس کی بنائی ہوئی تصاویر پر مبنی ایک نمائش کا انعقاد کیاجائے اور حکومت کی جانب سے سینئر فوٹو جرنلسٹس کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں۔سینئرفوٹو جرنلسٹ عمران شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاک کہ جب ن لیگ عتاب کا شکار تھی توفوٹو جرنلسٹس نے دوران ڈیوٹی کوریج کرتے ہوئے ڈنڈے کھائے اور وہ بڑا خاص موقع تھاجب فوٹو جرنلسٹس نے قوم کی ماں کلثوم نواز کے ساتھ ہونے والے ظلم کی تصویر بنائی تھی جس میں انتظامیہ انھیں گاڑی سمیت اٹھا کر لے گئی تھی ،فوٹو جرنلسٹس لاٹھیاں اورڈنڈے کھاکربھی اپنے فرض کی ادائیگی سے نہ کبھی پیچھے ہٹے اور نہ ہٹے گے۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ سینئرفوٹو جرنلسٹس کو حسن کارکردگی پر گولڈ میڈل، سرٹیفکیٹس اور شیلڈز پیش کی گئیں۔