سینئرصحافی کے اعزازمیں پروقار تقریب پذیرائی۔۔

کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور امریکہ میں مقیم معروف صحافی عارف الحق عارف کے اعزاز میں کراچی پریس کلب کی جانب سے ایک پُروقار تقریبِ پذیرائی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیکریٹری پریس کلب سہیل افضل خان، خازن عمران ایوب، جوائنت سیکریٹری محمد منصف ،ممبر گورنگ باڈی قاضی محمد یاسر، پریس کلب کے سابق سیکرٹریز مقصود یوسفی، عامر لطیف, محمد رضوان بھٹی، سابق جوائنٹ سیکرٹریز نعمت خان ، ثاقب صغیر، کے یو جے دستور کے صدر نصر اللہ چوہدری، سیکریٹری ریحان خان چشتی، نائب صدور فاروق سمیع، منصور احمد، سینئر اسپورٹس رپورٹر عبدالماجد بھٹی،سینئر صحافی عطاء محمد تبسم ،مظفر اعجاز ،عابد حسین، نصرت امین سمیت صحافیوں، ادیبوں اور اراکین پریس کلب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ جماعت اسلامی سندھ کے سابق صدر محمد حسین محنتی خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف الحق عارف نے کہا کہ کراچی پریس کلب ہمیشہ سے صحافت کا مرکز اور آزادی اظہارِ رائے کا مضبوط قلعہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک رہنے کے باوجود ان کا دل ہمیشہ اپنے ادارے اور ساتھی صحافیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ عارف الحق عارف نے کراچی پریس کلب کی مجلسِ عاملہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس عزت افزائی نے ان کے دیرینہ رشتے کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری سہیل افضل خان نے کہا کہ عارف الحق عارف جیسے سینئر صحافی ہماری صحافتی برادری کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارف صاحب نے ہمیشہ صحافت میں پیشہ ورانہ اصولوں اور شفافیت کو ترجیح دی، اور نوجوان صحافیوں کے لیے ایک مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب اپنے سینئر اراکین کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے- تقریب کے آخر میں عارف الحق عارف کو یادگاری شیلڈ اور سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا جب کہ شرکاء نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ پُررونق تقریب کا اختتام روایتی چائے سے کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں