سینئرصحافی پرپولیس تشددکانوٹس لیاجائے، پی یوجے دستور۔۔

 پنجاب یونین آف جرنلسٹس(دستور) نے چیئرمین لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (لیرا) سید سجاد کاظمی پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے کلب چوک پر دھرنا کے دوران پولیس تشدداور موبائل توڑنے کے واقعہ شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ پولیس گردی کے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدرصابر اعوان،جنرل سیکرٹری رحمان بھٹہ،نائب صدورشہزادہ خالد،احسان بھٹی ،میاں علی افضل،فنانس سیکرٹری طارق جمال، جوائنٹ سیکرٹریزعباداللہ بابربٹ، خواجہ سرمدفرخ،جاویدحاکم وارکان مجلس عاملہ نے مذمتی بیان میں کہاہے کہ سینئر صحافی سید سجاد کاظمی پر پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران پولیس نے لاٹھی چارج کیا اورپولیس تشدد کے دوران ان کا موبائل فون بھی توڑاگیاجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،میڈیاکارکنان کوفرائض کی ادائیگی کے دوران پولیس تشدد کا نشانہ بنانا پولیس کا پرانا وطیرہ ہے ،پی یو جے (دستور) کاوزیراعلی،آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سے مطالبہ ہے کہ وہ سینئر صحافی پر پولیس تشدد کا نوٹس لیں اور پولیس کے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ پولیس اہلکاروں کو ایسے غیر قانونی اقدامات سے روکا جاسکے ـ

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں