سیشن کورٹ لاہور نے این سی سی آئی اے (قومی انسداد سائبر کرائم ایجنسی) کے مقدمے میں صحافی شاکر اعوان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے صحافی شاکر اعوان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے قرار دیا کہ ملزم تفتیشی عمل میں تعاون کریں اور متعلقہ تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں۔عدالت نے صحافی شاکر اعوان کی عبوری ضمانت 21 جنوری تک منظور کرتے ہوئے انہیں مقررہ تاریخ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا، تاہم ساتھ ہی تفتیش میں شمولیت کو لازم قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ صحافی شاکر اعوان کے خلاف این سی سی آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس پر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت مقررہ تاریخ پر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
Facebook Comments
