سینئرصحافی سے بدسلوکی، پی آر اے کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے سینئر صحافی اعجاز احمد کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی پر پاکستان کی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین نے پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہونے والے اجلاس کے آغاز پر ہی یہ احتجاج کیا گیا جو سینئر صحافی اعجاز احمد کے ساتھ مبینہ طور پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بدسلوکی کے واقعے پر کیا گیا۔واک آؤٹ کے دوران صحافیوں نے مؤقف اپنایا کہ ایسے رویے سے نہ صرف صحافیوں کی تضحیک ہوئی ہے بلکہ پارلیمانی اقدار بھی مجروح ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ شائستہ اور باوقار رویہ اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کی راہ ہموار ہو سکے۔اعجاز احمد نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واک آؤٹ کا اہتمام پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی الیکشن کمیٹی نے کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے سوال پوچھنے پر مجھے گالیاں دیں۔بعد ازاں، اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو ہدایت دی کہ وہ پی آر اے کے ساتھ مذاکرات کریں۔دریں اثنا پیپلزپارٹی صحافی اعجاز احمد کے لیے میدان میں آگئی ۔پیپلزپارٹی کی شازیہ مری کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال۔کہتی ہیں۔صحافی اعجاز احمد کا تعلق سندھ ہے ہمارا ان سے تعلق رہا ہے، رپورٹنگ کرنا ان کا جرم نہیں ہے،سیاسی جماعت ان کو نفرت کا نشانہ بنارہی ہے، سوشل میڈیا پر اعجاز احمد کی تصویر لگا کر کمپین چل رہی ہے۔ہم اسکی مذمت کرتے ہیں اس پر ایکشن لیں،نفرت کی سیاست ختم کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں