سینئراداکارہ کا کچھ چینلز کے خلاف کارروائی کا عندیہ۔۔

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن کم کرنے کے لیے ’اوزمپک‘ دوائی کے استعمال کی خبریں لگانے والے چینلز اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شگفتہ اعجاز   کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل ہی وہ شدید دکھ سے گزریں، ان کے گھر کا اہم فرد ہمیشہ کے لیے ان سے بچھڑا، جس سے وہ ان کے بچے شدید صدمے سے گزرے۔انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ کس طرح لوگوں کو دوسروں کی زندگی پر اتنی گہری نظر رکھنے اور پھر اس پر تبصرے کرنے کا وقت مل جاتا ہے۔شگفتہ اعجاز نے وزن کی کمی کو اپنی زندگی میں پیش آنے والے واقعات سے جوڑا اور وزن کم کرنے کے لیے کسی طرح کی بھی ادویات استعمال کرنے کے دعووں کو مسترد کردیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے وزن کم ہونے سے متعلق متعدد چینلز اور سوشل میڈیا پیجز نے بے بنیاد دعوے کیے اور تمام دعوے حقائق سے عاری تھی۔انہوں نے ’اوزمپک‘ کے استعمال کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وزن کم ہونے سے متعلق جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جن چینلز نے ان کے حوالے سے یہ دعوے کیے کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے ’اوزمپک‘ استعمال کیا ہے، وہ ایسے چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔اگرچہ شگفتہ اعجاز نے وزن کم کرنے کے حوالے سے دعوے کرنے والے چینلز اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں