سہراب برکت کے خلاف ایک اور مقدمہ سامنے آگیا جس میں سیاست ڈاٹ کام کے سربراہ عدیل حبیب،سہراب برکت اور دیگر لوگوں کو نامزد کیاگیا ہے، مقدمہ 16 ماہ پرانا ہے مگر اب منظر عام پر آیا ہے،ایف آئی اے مقدمہ سے قبل انکوائری کرنے اور نامزد کردہ لوگوں کو بلانے کا پابند ہے مگر وہ قانونی راستہ بھی نہیں اپنایا گیا۔ یہ مقدمہ احمد نامی عام شہری کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جو کہ لاہور کے علاقہ مزنگ کا رہائشی ہے۔ ایف آئی آر نمبر ایک سو گیارہ بٹا دوہزار چوبیس میں کہاگیا ہے کہ مدعی کو سیاست ڈاٹ کام کی ایک وڈیو کو یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دیکھ کر تکلیف ہوئی۔مدعی سمجھتا ہے کہ یہ وڈیو حکومت کے خلاف ایک مذموم مہم ہے جو سائبر قوانین کی زد میں آتاہے۔۔
Facebook Comments
