پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور، مرکزی جنرل سیکریٹری مہر کلیم اللہ، مرکزی کوآرڈینیٹر خرم شہزاد، سرپرست اعلیٰ سندھ ملک عبد الغفار اور صوبائی ترجمان سندھ جہانزیب علی کاتیار نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جامشورو ڈسٹرکٹ میں سچ نیوز ٹی وی سے وابستہ نمائندہ صحافی جامی شیدی پر پولیس کی جانب سے جھوٹا مقدمہ درج ہونے پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر جھوٹے پرچے درج ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن جھوٹے پرچے درج کروانے والوں کو بے نقاب کرنے کا وقت آگیا ہے صحافیوں کی آواز دبانہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے صحافی جامی شیدی اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہیں گے پاکستان میڈیا کونسل سندھ کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز کے فوکل پرسن جامشورو ڈسٹرکٹ محکمہ اطلاعات افسر عالمگیر راجھانی، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی جامشورو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافی جامی شیدی پر جھوٹا مقدمہ خارج کرتے ہوئے صاف و شفاف انکوائری کرانے جائے اور صحافی جامی شیدی کو تحفظ فراہم کیا جائے
سچ نیوز کے رپورٹر پر جھوٹا مقدمہ درج۔۔۔
Facebook Comments
