alizay shah ne tashaddud ka nishana banaaya

سوشل میڈیاپرٹرولنگ سے ذہنی و جسمانی صحت متاثر ہوئی، علیزے شاہ۔۔

ماڈل و اداکارہ اور اینکرپرسن  علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے انسٹاگرام کو کچھ عرصے کے لیے خیرباد کہنے کے بعد نیوز چینلز ان کے والدین کو فون کرکے ان کی موت سے متعلق پوچھتے رہے۔علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں میڈیا، سوشل میڈیا اور عام انٹرنیٹ صارفین کی رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سب سے اپیل کی کہ انہیں سانس لینے اور زندہ رہنے دیا جائے۔علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پہلے لوگوں کی تنقید اور سوشل میڈیا کا رویہ صرف ان کی ذہنی صحت متاثر کر رہا تھا، اب ان کی جسمانی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ٹرولنگ، بے جا تنقید اور ان سے متعلق منفی تبصرے اور باتوں سے وہ نہ صرف شدید ذہنی اضطراب میں مبتلا ہوچکی ہیں بلکہ اب انہیں جسمانی طور پر بھی تکلیف ہونی لگی ہے۔علیزے شاہ  نے اظہار بے بسی کرتے ہوئے لکھا کہ وہ منفی تبصروں، ٹرولنگ اور نامناسب باتوں سے تنگ آچکی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ کچھ دن قبل جب انہوں نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی تھیں؟انہوں نے میڈیا اور سوشل میڈیا سے اپیل کی کہ ان کے خلاف مہم جوئی بند کی جائے، ان کے لیے نامناسب تبصرے، سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کرنا اور ان کے لیے افواہیں پھیلنا بند کرکے انہیں سانس لینے دی جائے، انہیں زندہ رہنے دیا جائے۔علیزے شاہ نے لکھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ اب کب تک سوشل میڈیا اور میڈیا میں واپسی کریں گی، انہیں ڈراموں میں واپسی سے متعلق بھی کچھ علم نہیں۔انہوں نے لکھا کہ اب چیزیں ان کی برداشت سے باہر ہوچکی ہیں اور وہ سوشل میڈیا اور میڈیا کے رویے سے تھک چکی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں