سوئچر کنٹرولر کی لگامیں کنٹرول، بازپرس شروع۔۔

جی ٹی وی میں سوئچر کنٹرولر کی من مانیوں کو بریک لگنے لگا، مینجمنٹ نے سوئچر کی سیاست اور منفی حرکتوں کا نوٹس لینا شروع کردیا۔ جی ٹی وی مینجمنٹ نے سوئچر سے باز پرس شروع کردی۔ جس سے نااہل کنٹرولر گھبراہٹ کا شکار نظر آتا ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ سوئچر نے وعدے کے باوجود ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھوائیں، جس سے ورکرز انتہائی بددل ہو کر کام کررہے ہیں، جبکہ کنٹرولر بول سے لائے گئے لوگوں کو مستقل نواز رہا ہے۔سوئچر کا مہنگی تنخواہوں پر لایا ہوا اسٹاف دو نمبری میں لگا ہوا ہے۔ یہ لوگ جیو اور اے آر وائی کی خبروں کو کاپی پیسٹ کرتے ہیں۔سوئچر نے اینکرز میں بھی تفریق پیدا کردی جس کے باعث ان میں بھی گروپنگ ہوگئی ہے وہ بھی گندی سیاستوں میں لگے ہوئے ہیں۔ کچھ مخصوص فی میل اینکرز کو نوازنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔پپو کے مطابق سوئچرکنٹرولر پروگرامنگ ہیڈ کی موجودگی کے باوجود پروگرامنگ معاملات میں دخل دے رہا تھا، جسے بریک لگنے جارہے ہیں۔ سوئچر کی نااہلی کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا کو بھی برباد کردیا گیا۔ بڑی ٹیم سوشل میڈیا کے لئے لاکر رکھی لیکن جب ویوز ہی نہ آئیں تو کیا فائدہ۔ان ہی سب وجوہات کی بنا پرچینل انتظامیہ سوئچر کنٹرولر سے سخت ناراض ہے کیونکہ اس کی سیاستیں اب کھل کر سامنے آرہی ہیں۔دوسری طرف سوئچرکنٹرولر اپنی کرپشن کا سارا ملبہ ٹاپ مینجمنٹ پر ڈال رہا ہے۔ کہتا پھر رہا ہے کہ میں جو بھی دو نمبری کرتا ہوں اوپر والوں کی رضامندی سے کرتا ہوں اور ان کی منشاء کے مطابق معاملات چلا رہا ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں