gtv se mazeed 5 sahafi farigh

سوئچرکنٹرولر سے تنگ آکر 2 اینکر جی ٹی وی چھوڑ گئے۔۔

سوئچر کنٹرولر کی بدکلامی اورنازیبا رویہ کے باعث دو اینکر ز نے جی ٹی وی چھوڑ دیا۔۔ دونوں اینکر ز کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں اینکرز چور اور کرپٹ لوگوں پر مشتمل چینل انتظامیہ سے تنگ تھے، دوسری طرف جی ٹی وی سے استعفا دینے والے رپورٹر نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ جی ٹی وی نیوز سے استعفیٰ دینے کی وجہ کرپشن زدہ لوگوں کو خودساختہ آؤٹ رپورٹر کے طور پر بھرتی کرنا ہے 2 مئی کو جی ٹی وی نیوز کے کنٹرول نیوز نے جی ٹی وی بلدیاتی نیوز کے نام سے ایک گروپ تشکیل دیا جس میں 8 افراد کو ایڈ کیا گیا اس گروپ کے بارے میں تمام افراد کوبتایاگیا تھا کہ رپورٹر ، بیورو اور دفتر کے کسی فرد کو اس واٹس ایپ گروپ کا پتہ نہیں چلنا چاہیئے۔مستعفی رپورٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس جی ٹی وی بلدیاتی نیوز گروپ میں پیدا گیری کی خبر ڈالی جاتی اور وہ رات تین بجے کے بلیٹن میں نشر کی جاتی جس پر جی ٹی وی نیوز کے ان آفیشل خودساختہ رپورٹر بلدیاتی اداروں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن واٹر بورڈ کے ایم سی سے بھتہ طلب کرتے اس کی خبر جب  رپورٹر کو افسران سے ملی تورپورٹرنے  تمام تفصیلات  سوئچر کنٹرولر کو دی اور کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر کارروائی کرنے کے بجائے  سوئچر کنٹرولر نے رپورٹر کو مل کر کام کرنے کی تلقین کی مگر رپورٹر نے انکار کردیا۔۔اور جی ٹی وی سے استعفا دے دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں