سندھ کے صحافی کی امریکا میں انوکھی نمبر پلیٹ۔۔

امریکا میں مقیم سندھ سے تعلق رکھنے والے صحافی ضیاقریشی نے اپنی دھرتی اور امریکا سے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے اپنی گاڑی کے لئے خصوصی نمبر پلیٹ”سندھ یوایس” حاصل کرکے مثال قائم کردی۔صحافی ضیاء قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی گاڑی کو دونوں محبت کرنے والی دھرتیوں—سندھ اور امریکہ—کے نام سے منسوب کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ “سندھ میری جنم بھومی ہے جبکہ امریکہ میری پرورش کی سرزمین ہے، جہاں مجھے اور میرے خاندان کو عزت بھرا روزگار ملا۔ یوں کہا جائے تو امریکہ ہمیں پال رہا ہے، اس لیے دونوں سرزمینوں سے محبت کا اظہار کرنا میرے لیے ضروری تھا۔ضیا قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سند ھ یو ایس نامی نمبر پلیٹ دونوں دھرتیوں سے منسوب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سندھریکا کے نام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی تین سال سے چلا رہے ہیں اور جلد اسی نام سے نیوز ویب سائٹ بھی لارہے ہیں جو امریکا اور سندھ کے درمیان معلومات کے تبادلے کا برج بنے گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں