سندھ حکومت نے نئے مالی بجٹ کے لیےصوبے بھر کے پریس کلبوں اورصحافتی تنظیموں کی امداد میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن اف پریس فوٹوگرافرز کراچی کے لیے 20 لاکھ روپے۔۔ اے پی این ایس اور ان کے ممبر پبلیکیشنز کے لیے 50 لاکھ روپے۔۔ سی پی این ای کے لیے ایک کروڑ روپے۔ کراچی پریس کلب کے لیے سات کروڑ روپے۔۔ حیدراباد پریس کلب کے لیے ساڑھے تین کروڑ روپے۔۔مستحق صحافیوں کے لیے پانچ کروڑ روپے۔۔سکھر پریس کلب کے لیے 50 لاکھ ۔ لاڑکانہ پریس کلب کے لیے 50 لاکھ۔۔ نواب شاہ پریس کلب، میرپور خاص پریس کلب کے لیے 50، 50 لاکھ روپے، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ،کراچی یونین آف جرنلٹس، پی ایف یوجے، سندھ یونین آف جرنلٹس کے لئے پچاس پچاس لاکھ روپے، سندھ نیوز پیپر سوسائٹی کے لیے ایک کروڑ روپے اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے لیے دو کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کی ہے اس کے علاوہ انفارمیشن کمیشن کے لیے 66 لاکھ اور کمیشن فور پروٹیکشن آف جرنلسٹ میڈیا پریکٹشنر کے لیے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ رکھی گئی ہے۔
