سندھ میں میڈیا کو جاری پونے دو ارب کے اشتہارات کے آڈٹ کا حکم۔۔۔

سندھ اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی نے محکمہ اطلاعات کی جانب سے سال 2019 میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو جاری کئے جانے والے 1ارب 79کروڑ 52لاکھ روپے کے اشتہارات کے آڈٹ کی ہدایت جاری کردی،کمیٹی نےمحکمہ اطلاعات سے سال 2019سے 2025 کے رواں ماہ تک پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو اربوں روپے کے جاری کئے جانے والے اشتہارات کی تفصیلات بھی طلب کرلی ، تفصیلات کے مطابق چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں سندھ کے محکمہ اطلاعات کی سال 2018 سے سال 2021 تک آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں