سندھ اسمبلی رپورٹرز کے وفد کی ڈی جی انفارمیشن سے ملاقات۔۔

سندھ اسمبلی رپورٹر ایسو سی ایشن کے وفد نے صدر نیاز کھوکھر کی قیادت میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات سندھ ڈاکٹر معیز الدین پیرزادہ سے ملاقات کی وفد میں تنظیم کے جنرل سیکریٹری عارف ہاشمی، دیگر عہدیداران مظہر عباس ، بلقیس جہاں ، مشتاق میرانی، ذوالفقار ببر، معین اللہ شاہ، شعیب احمد، اور سمیع الدین شامل تھے ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل سندھ کو سندھ اسمبلی رپورٹر ایسو سی ایشن کے قیام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر ان ہونے تنظیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے محکمے کے طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ محکمہ اطلاعات صحافیوں  ہر ممکنہ مدد کرتی رہتی ہے انہوں نے کہا سندھ اسمبلی رپورٹر ایسوسی ایشن کا قیام خوش آئیند ہے ، اس موقع پر صدر نیاز کھوکھر اور سیکریٹری جنرل عارف ہاشمی نے ڈائریکٹر جنرل کو تجاویز بھی پیش کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں