samaa ka chief cameraman loot gya

سما کے مالک کے خلاف سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق جمع۔۔

سینیٹر پلوشہ خان نے وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان کے خلاف سینیٹ سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں تحریکِ استحقاق جمع کرا دی۔سینیٹر پلوشہ خان کی تحریکِ اسحقاق کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے فنڈز پر سوال کا جواب دینے کے بجائے چلانا شروع کر دیا تھا۔تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے تضحیک اور دھمکی آمیز زبان استعمال کی۔واضح رہے کہ چند روز قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور پلوشہ خان میں تلخ کلامی ہو گئی تھی۔عبدالعلیم خان نے پلوشہ خان کو شٹ اپ کہا تو جواب میں پلوشہ نے انہیں یو شٹ اپ کہہ دیا۔سینیٹر پرویز رشید کی بیچ بچاؤ کروانے کی کوششیں بھی رائیگاں گئیں، پرویز رشید سینیٹر پلوشہ خان اور علیم خان کو خاموش کرواتے رہے۔پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے علیم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم ہو کون اس طرح کی بات کرنے والے؟ جس کے جواب میں علیم خان بولے آپ عزت کریں گے تو آپ کی عزت ہم کریں گے۔دریں اثنا  سینیٹر پلوشہ خان نے آن لائن کردار کشی کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں درخواست دائر کردی۔سینیٹر پلوشہ زئی خان نے اپنی کردار کشی کے خلاف منظم آن لائن مہم پر نینشل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کو کمپلین جمع کروادی۔درخواست میں انہوں نے پیکا ایکٹ کے تحت کردار کشی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی استدعا کی ہے۔ پلوشہ زئی خان کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا اور ہتک آمیز مواد پھیلایا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیپ فیکس اور دیگر ویڈیوز کے ذریعے پلوشہ خان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم، صنفی زبان اور دھمکیوں کا استعمال کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں