samaa digital ka mosamiyati sahafat par workshop ka ahtemam

سما ٹی وی کے اسپورٹس رپورٹرکو پابندی کا سامنا۔۔

 پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے سینئر سپورٹس رپورٹرز پر  میڈیا کوریج سے بین کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی  سید محسن نقوی سے اس معاملہ کا فوری نوٹس لینے اور پابندی کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ،سینئر نائب صدر یوسف رضا عباسی ، نائب صدر ندیم زعیم ، جوائنٹ سیکرٹری مدثر حسین تتلہ ، شیر علی خالطی ، خزانچی نسیم قریشی اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی سی بی کو صحافیوں کے سوالات اور تنقیدی تجزیہ کو حوصلہ سے برداشت کرنا چاہیے نہ کہ کسی صحافی کو میڈیا کوریج سے روک دیا جائے اور اسے پابندیوں کا شکار کیا جائے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف نے کہا کہ سماء نیوز کے قادر خواجہ اور پاک ٹی وی کے ثنا اللہ سینئر سپورٹس رپورٹرز ہیں مگر پی سی بی نے  پسند نہ پسند اور تنقیدی سوالات و تجزیہ کی بنیاد پر ان کے میڈیا کوریج پر ہی پابندی لگا دی ہے ۔ پی سی بی کا ان کے ایکریڈیشن کارڈ کے اجرا کو روکنا درحقیقت صحافی کے آزادی صحافت کے حق پر شدید حملہ ہے ۔نعیم حنیف نے اس معاملہ پر چیئرمین پی سی بی کو فوری نوٹس لینے اور اس پابندی کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔ پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے کہا کہ سید محسن نقوی خود بھی صحافی ہیں اور ایک بڑے میڈیا ہائوس کے سربراہ  ہیں ، انہیں اندازہ ہونا چاہیے کہ کسی صحافی پر اس طرح میڈیا کوریج پر پابندی لگانا آزادی صحافت پر کتنا سنگین حملہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا  پاکستان کا نام آزادی صحافت کے خلاف اس نوعیت کی پابندیوں کے باعث پہلے ہی 6 درجہِ مزید نیچے گر کر 158 نمبر پہ آچکا ہے جبکہ ایسی پابندیاں عالمی سطح پر بی سی بی کے لئے  بطور ادارہ بدنامی کا باعث بنتی ہیں ۔ انہوں نے کہا جس طرح پی سی بی نے  سینئر صحافی عاشعر بٹ اور مزمل پر عائد پابندی ہٹائی ہے اسی طرح ثناء اللہ اور قادر خواجہ پر بھی پابندی ہٹائی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں