سماٹی وی میں خاتون اسٹنٹ پرڈیوسر(اے پی ) سے ہراسمنٹ کامبینہ واقعہ سامنے آنے کے بعد،خاتون اے پی کی تحریری شکایت پر ٹکنیکل شعبے کے ایک ورکرسے ریزائن لے کر اسے گھر بھیج دیاگیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز ورکرکی برطرفی کا فیصلہ کیا گیا اور اسے کہا گیا کہ ریزائن دے دو ورنہ نکال دیئے جاؤگے، ادارے کی جانب سے نکالنے کی صورت میں دوبارہ کبھی سما ٹی وی میں جاب نہیں کرسکوگے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ لاہور ہیڈ آفس میں پیش آیا جہاں برسوں سے کام کرنے والے اور نکالے گئے شخص کے ساتھ کام کرنے والوں نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو بتایا کہ اس نے کئی بار خاتون اے پی سے کہا کہ راستے سے ہٹ جائیں کام میں حرج ہورہا ہے،لیکن اس کی درخواست کو سنی ان سنی کردی گئی جس کے بعد جب وہ غلطی سے ٹکرایا تو اس کی تحریری شکایت کردی گئی، جس پر چینل انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج نکال کراس معاملے کو چیک کیا اور ٹیکنیکل شعبے میں کام کرنے والے شخص کو قصوروار قرار دے کر اسے فوری نکال دیاگیا۔۔
سما ٹی وی میں ہراسمنٹ کا مبینہ واقعہ، ایک ملازم برطرف۔۔
Facebook Comments
