سما میں انتظامی اور معاشی بحران شدت اختیار کرگیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سما کی دو بڑی وکٹیں گرچکی ہیں۔۔ گروپ پریزیڈنٹ اور ڈائریکٹر نیوز اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے تاہم چینل انتظامیہ نے ابھی تک ان کا استعفا قبول نہیں کیا ہے۔۔ پپو کے مطابق سما کے طبقہ اشرافیہ یعنی اینکرز و دیگراہم حضرات کی تنخواہوں میں کٹ لگائے جانے کے بعد وہاں افراتفری کا عالم ہے۔ چینل انتظامیہ نے افتخار احمد کا پروگرام بند کرنے کا زبانی حکم جاری کردیا ہے جس کے بعد افتخار احمد سمیت، ابصار عالم، نجم سیٹھی، حسن نثار، طلعت حسین وغیرہ بددلی کا شکار ہوگئے اور متبادل ڈھونڈنے میں لگ گئے ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر نیوز نے بھی اس ماحول کو دیکھتے ہوئے ریزائن کردیا ہے، میڈیا منڈی میں میں افواہیں پھیلی ہوئی ہیں کہ سٹی نیوزنیٹ ورک سے خرم کلیم اور ہم نیوز سے ریحان احمد کو سما انتظامیہ نے اپروچ کیا ، خرم کلیم کے بارے میں یہ افواہ بھی گرم ہے کہ انہوں نے ہاں کردی ہے، لیکن پپو کے مطابق ان دونوں نے صاف انکار کردیا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ گروپ پریزیڈنٹ اپنا پروگرام جاری رکھیں گے تاہم انہوں نے صدارت کی ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے۔
