سلمان اقبال کی گرفتاری کا معاملہ ایک مرتبہ پھر اٹھ گیا ہے ۔ اے ار وائی کے سربراہ سلمان اقبال کی گرفتاری کا معاملہ اس مرتبہ مشہور یوٹیوبر اور سیاسی تجزیہ کار رضی دادا کی جانب سے اٹھایا گیا ہے اپنے ویڈیو پروگرام میں انہوں نے سلیمان اقبال کی گرفتاری کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ جب بھی آزادانہ تحقیقات کی جائے گی تو ارشد شریف کے کیس میں سلمان اقبال اور مراد سعید کی گرفتاری میرٹ پر ہوگی انہوں نے یہ دعوی کیا کہ دونوں افراد کو گرفتار کیا جائے گا اور ان کی گرفتاری مکمل طور پر میرٹ پر مبنی ہوگی انہوں نے اپنے پروگرام میں سلمان اقبال اور اے ار وائی کی جانب سے ایسے لوگوں کو تنخواہ دینے کا دعوی بھی کیا جو اب اے ار وائی کے ٹی وی چینل پر تو نظر نہیں آتے لیکن ان کی ہمدردیاں اب بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ میں یہ خبر دے رہا ہوں اور تحقیقات کرنے والے اپنا کام کر سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ ارشد شریف کی افسوس ناک موت کے بعد یہ معاملہ اٹھا تھا اور سلمان اقبال اور اے ار وائی کے عماد کا نام سامنے ایا تھا اور ایک ایف ائی ار بھی درج کی گئی تھی جس کی خبر خود اے ار وائی ٹی وی چینل پر دی گئی تھی جس میں سلمان اقبال کو بھی نامزد کیا گیا تھا بعد میں یہ معاملہ دب گیا اور سلمان اقبال کے موجودہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے ساتھ معاملات طے پانے کی بازگشت سنائی دیتی رہی اور پھر سلمان اقبال کے خلاف کسی قسم کی تحقیقات یا ان کی گرفتاری کا معاملہ دوبارہ نہیں اٹھا لیکن اب یوٹیوب پر رضی دادا نے اپنے پروگرام میں ایک مرتبہ پھر یہ معاملہ اٹھا دیا ہے کہ جب کبھی ارشد شریف کے معاملے کی آزادانہ انویسٹیگیشن کی جائے گی تو سلمان اقبال بھی ان لوگوں میں شامل ہوں گے جنہوں نے میرٹ پر گرفتار کیا جائے گا اور ان میں مراد سعید کا نام بھی انہوں نے لیا ہے ۔ یاد رہے کہ رزی دادا وہی یوٹیوبر ہیں جن کا ذکر پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف بھی ایک سے زیادہ مرتبہ کر چکی ہیں اور ان کے اکثر پروگراموں کو کافی شہرت اور چرچہ حاصل ہوتا ہے اور وہ جن چیزوں کی نشاندہی کرتے ہیں ان میں سے اکثر چیزیں اگے چل کر زیر بحث رہتی ہیں یا ان پر ایکشن ہوتا ہے ۔ دوسری جانب سلمان اقبال کے قریبی ذرائع ایسی باتوں کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ جھوٹی اور سستی شہرت کے لیے سلمان اقبال کا نام لیتے رہتے ہیں سلمان اقبال کو ایسے الزامات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
سلمان اقبال کی گرفتاری میرٹ پر ہوگی، رضی دادا کا دعویٰ۔۔
Facebook Comments
