سسٹم بے نقاب کرنے پر سینئرصحافی فرحان ملک کے خلاف ایک اور کیس درج۔۔

بلوچستان کے وزیر علی حسن بروہی کے مینیجر کی مدعیت میں بلوچستان کے ضلع حب کے تھانے بیروٹ میں صحافی فرحان ملک، صحافی اسامہ الطاف، آباد کے چیئرمین حسن بخشی،ریٹائرڈ ایس ایس پی راؤ انوار سمیت دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔مقدمہ وزیر علی حسن بروہی کے اٹارنی علی اصغر زہری کی مدعیت میں درج کیاگیا۔۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے علی حسن بروہی کے خلاف میڈیا کمپین شروع کی ہے،یوٹیوب پروگرام “سسٹم” سے منتخب نمائندے کے خلاف مہم چلائی گئی،جوکہ سنگین جرم ہے،ایف آئی آر میں دیگر ملزمانمیں سید ممتاز عالم، سید کاظم رضوی، فرید ڈلاری اور دیگر بھی شامل ہیں۔اس حوالے سےوکیل امرحسیب پنہور کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت پولیس کا مقدمہ درج کرنا غیر قانونی ہے، کراچی بار ایسوسی ایشن صحافی بھائیوں کو مکمل قانونی سپورٹ کرے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں