سجاس کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس صدر محمود ریاض کی زیر صدارت بدھ 14 جنوری 2026 کو کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہوا، اجلاس میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے آبزرور کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ جنرل کونسل میں سجاس کے عہدیداروں اور ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جنرل کونسل کے شرکاء نے گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی متفقہ منظوری دیدی، سیکریٹری شاہد ساٹی نے سجاس کی سالانہ رپورٹ پیش کی، شرکاء نے سالانہ رپورٹ پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور شاندار کارکردگی پر صدر، سیکریٹری سمیت پوری کابینہ کو خراج تحسین پیش کی، شرکاء نے سالانہ بجٹ 25-2024 کی بھی متفقہ طور پر منظوری دی،جنرل کونسل نے متفقہ طور پر 4 فروری 2026 کو سجاس کے اگلے دو سال کے انتخابات 27-2026 کے انعقاد کی بھی منظوری دیدی۔
