سجاس کے انتخابات،محمود ریاض صدرمنتخب۔۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی،سیکرٹری اسلم خان اور مجلس عاملہ نے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ(سجاس)کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نومنتخب عہدیداران اورگورننگ باڈی کے اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے۔کراچی پریس کلب کی جانب سے جاری بیان میں پریس کلب کے عہدیداروں نے نومنتخب صدر محمود ریاض، نائب صدر فیضان لاکھانی، جنرل سیکرٹری مجاہد علی سولنگی، جوائنٹ سیکرٹری طارق اسلم، خازن شاہد علی انصاری سمیت گورننگ باڈی کے اراکین سہیل خان، انیس الرحمن، جاوید اقبال، کلثوم جہاں اور جنید احمد راجپوت کو کامیابی پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات جمہوریت کا حسن اور تنظیمی استحکام کی علامت ہوتے ہیں، جیتنے والے بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جبکہ ہارنے والوں کا کردار بھی قابلِ تحسین ہے کہ انہوں نے جمہوری عمل کو مضبوط بنانے میں حصہ لیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ہار جیت انتخابی عمل کا حصہ ہے، اصل کامیابی یہ ہے کہ ادارے اور تنظیمیں اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھیں۔کراچی پریس کلب کے صدر، سیکرٹری اور مجلس عاملہ نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت صحافی برادری اور کھیلوں سے وابستہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اور سجاس کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں بھی اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔دریں اثنا کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے)  نے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نومنتخب عہدیداران اور گورننگ باڈی کے اراکین کو دل کی   گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ کراچی یونین آف جرنلٹس دستور گروپ نے بھی  سندھ جرنلسٹس اینڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن ( سجاس ) کے نومنتخب عہدیداروں   کو مبارکباد پیش کی ہے۔۔کے یو جے  دستور گروپ کے صدر محمد عارف خان جنرل سیکرٹری محسن شبیر سومرو نائب صدر قسیم رحیم جوائنٹ سیکرٹری طارق اسلم خازن عمران پیر زادہ اور ممبر ایگزیکٹو کونسل نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہار جیت انتخابی عمل کا حصہ ہے اصل کامیابی یہ ہے کہ ادارے اور تنظیمیں اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھیں۔۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سجاس کی نو منتخب قیادت کھیلوں سے وابستہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اور سجاس کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں بھی اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں