سجاس انتخابات ،فاؤنڈر پینل کا اعلان۔۔

 اسپورٹس جرنلسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی اگلی دو سالہ مدت کے لئے دی فاؤنڈر پینل کے امیدواران کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ سجاس کے بانی عبید الرحمن اعوان پہلی بار صدارت کا الیکشن لڑیں گے ان کے ساتھ سینئر اسپورٹس اینکر پرسن نسیم راجپوت جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہونگے۔ انٹرنیشنل ہاکی کمنٹیٹر و اسپورٹس صحافی ریاض الدین صدیقی نائب صدر جبکہ محسن رضا خان خازن اور غلام مصطفے عزیز جوائنٹ سیکریٹری کے عہدوں پر امیدوار ہونگے۔سینئر اسپورٹس صحافی رشاد محمود، عمر شاہین اور جمشید احمد راجپر ایگزیکٹو کمیٹی کی نشستوں پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ اسپورٹس جرنلسٹس ویلفئیر ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ ممبران چار فروری کو کراچی پریس کلب میں حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ووٹنگ کا عمل صبح نوبجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں