akhbari sanat ke frogh mein APNS ka kirdaar qabil sataish

سترہ اخبارات کی اشاعت فوری بحال کی جائے، اے پی این ایس۔۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس نے متفقہ طور پر ناز آفرین سہگل لاکھانی کو صدر، امتنان شاہد سینئر نائب صدر،محمد اسلم قاضی نائب صدر ، سرمد علی سیکرٹری جنرل ،ایس ایم منیر جیلانی جوائنٹ سیکرٹری اور جناب شہاب زبیری کو دوبارہ فنانس سیکرٹری منتخب کرلیا ، صدر اور سیکرٹری سمیت تمام عہدیدار ان اپنے عہدوں پر برقرار رہے، نامزد وزیراعلیٰ شہباز شریف ،پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، سیکرٹری اطلاعات ندیم الرحمان، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محکمہ اطلاعات محمد سلیم خان اور ڈائریکٹر ایڈمن محمد یوسف کابورو کی نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ اجلاس عام محترمہ نازآفرین سہگل لاکھانی کی زیر صدارت اے پی این ایس ہائوس کراچی میں منعقد کیا گیا جس میں سال 2023-24؁ء کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور سال 2023 ؁ء کے سالانہ حسابات کی رپورٹ کی متفقہ منظوری دی گئی ۔جنرل کونسل میں پورے ملک سے 116اراکین نے شرکت کی۔ جنرل کونسل نے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی ، زاہد حفیظ اور سید عرفان شاہ پر مشتمل ایک الیکشن کمیشن تشکیل دیا۔الیکشن کمیشن نے سال 2024-25؁ء کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے الیکشن منعقد کرائے۔ مندرجہ ذیل اخبارات اور جرائد بلامقابلہ منتخب ہوئےجن میں ڈیلی ٹائمز، روزنامہ دنیا، روزنامہ جنگ، روزنامہ خبریں، روزنامہ پاکستان (لاہور) ، روزنامہ تجارت، روزنامہ اوصاف ، روزنامہ نوائے وقت ، روزنامہ عوام (کوئٹہ)، روزنامہ مشرق (کوئٹہ)، روزنامہ وحدت ، روزنامہ مشرق (پشاور)، روزنامہ کلیم، روزنامہ کاوش ، روزنامہ آفتاب ملتان، روزنامہ بزنس رپورٹ، روزنامہ پیغام، روزنامہ سٹی 42، روزنامہ پاکستان آبزرور، روزنامہ ہلچل ، روزنامہ سیادت ، ہفت روزہ عزم، ماہنامہ دستک، ماہنامہ نئے افق ، ماہنامہ نیا رخ، ماہنامہ سنٹرلائن ، پندرہ روزہ عبرت اور ہفت روزہ نکھا ر شامل ہیں۔ کراچی کی روزناموں کی 6نشستوں پر 7امیدوار ہونے کی بناء پر الیکشن کا فیصلہ کیا گیا خفیہ رائے شماری کے نتیجہ میں درج ذیل اخبارات کامیاب قرار پائے۔روزنامہ آغاز ، روزنامہ بزنس ریکارڈر، روزنامہ ڈان، روزنامہ دیانت ، روزنامہ جسارت اور روزنامہ جدت (کراچی) شامل ہیں۔ مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر محترمہ زاہدہ عباسی( روزنامہ نو سج کراچی) کو خواتین ناشرین کی نشست کیلئے منتخب کیا گیا۔نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا ۔ جنرل کونسل نے ایک قرار داد کے ذریعے پرنٹ میڈیا کی معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جس کی وجہ سے اخبارات شدید مالی بحران کا شکار ہیں جس میں سے اکثر تباہی کے دہانے پر ہیں اس صورتحال میں کونسل نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ شہباز شریف کے گزشتہ دور حکومت میں سرکاری نرخوں میں اضافہ کے منظور کئے گئے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے ۔جنرل کونسل کی ایک قرار داد میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے درخواست کی گئی کہ اخباری صنعت کے طویل ذیرِ التواء بقایاجات کی جلد ادائیگی کی جائے ۔ اشتہارات کے حجم میں اضافہ اور اشتہارات کے اجراء میں پرنٹ میڈیا کاالگ حصہ مختص کیا جائے تاکہ موجودہ صورتحال میں اخباری صنعت زندہ رہ سکے۔جنرل کونسل نے ایک اور قرار داد میں پی آئی ڈی کی جانب سے 17مطبوعات کو میڈیا لسٹ سے نکالنے کے یکطرفہ فیصلہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا جس میں 11اخبارات اے پی این ایس کے رکن ہیں۔ اے پی این ایس نے مذکورہ فیصلے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے وزارات اطلاعات سے درخواست کی کہ وہ ان مطبوعات کی اشاعتوں کو فی الفور بحال کرے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں