sara inam qatal case

سارہ انعام  قتل کیس، وکیل صفائی غیرحاضر۔۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت وکیلِ صفائی کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی گئی۔سیشن جج اعظم خان کی عدالت میں پراسیکیوٹر رانا حسن عباس اور مقتولہ سارہ انعام کے والد انعام الرحیم سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔سارہ انعام قتل کیس میں آج وکیلِ صفائی بشارت اللّٰہ کی جانب سے تفتیشی افسر پرجرح ہونا تھی۔عدالتی حکم پر تفتیشی افسر حبیب الرحمٰن بھی جرح کے لیے سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔دوسری جانب سارہ انعام قتل کیس کی سماعت وکیلِ صفائی کی عدم دستیابی اور ملزم شاہ نواز امیر کے وکیل بشارت اللّٰہ کی مصروفیات کے باعث ملتوی کر دی گئی۔سیشن جج اعظم خان کی جانب سے سارہ انعام قتل کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں