ریڈیو پاکستان میں پنشن کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے دوران بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کے تحت 500 سے زائد گھوسٹ پنشنرز (جعلی یا غیر موجود پنشن وصول کرنے والے افراد) کا سراغ لگایا گیا ہے۔ادارے کے سربراہ اور انفارمیشن گروپ کے سینئر افسر، سعید شیخ نے معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سپرد کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، پنشن ڈیپارٹمنٹ کے 9 ملازمین کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ مزید ناموں کی نشاندہی کے لیے ڈیجیٹل ڈیٹا کی جانچ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق سرکاری ریڈیو کےریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن کا نظام ڈیجیٹلائز ہونے سے 500 سے زائد گھوسٹ ،پنشنرز کا پتہ چلا یا گیا ۔
Facebook Comments
