جی ٹی وی میں سوئچر ڈی این سے متعلق جی ٹی وی کے ہی کراچی بیورو کے رپورٹر نے خوفناک انکشاف کیا ہے۔ عمران جونیئر ڈاٹ کام میں سوئچر ڈی این کے حوالےسے کئی بار خبردار کیا جاچکاتھا کہ چینل انتظامیہ کرپشن کے معاملات کا نوٹس لے، چینل انتظامیہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ سوئچر اپنے من پسند افراد کی ٹیم بنارہا ہے اور مال بھی کمارہا ہے، لیکن چینل انتظامیہ ستو پی کر سوتی رہی، اب کراچی بیورو کے ایک رپورٹر نے سوئچر سے متعلق خوفناک انکشاف اپنے استعفے میں دیا ہے اور ایچ آر کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں واضح طور پر لکھا ہے کہ چینل میں پیداگیری والے رپورٹرز رکھے گئے جن کی وجہ سے چینل کی بدنامی ہورہی ہے ، اس حوالےسے سوئچر ڈی این کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ ایچ آر کو لکھے گئے استعفے میں رپورٹر نے لکھا ہے کہ ۔۔میں یہ خط جی ٹی وی نیوز نیٹ ورک میں بطور لوکل گورنمنٹ رپورٹر اپنے عہدے سے استعفیٰ کی باضابطہ تصدیق کے لیے لکھ رہا ہوں۔ میں نے یہ فیصلہ 10 مئی 2025 کو واٹس ایپ کے ذریعے کنٹرولر نیوز(سوئچر) کو پہلے ہی اطلاع دے دی تھی۔میرا استعفیٰ ایک سنگین مسئلے کے باعث ہے جسے میں کئی بار اٹھا چکا ہوں: جی ٹی وی نیوز میں حال ہی میں اور غیر رسمی طور پر شامل کیے گئے رپورٹرز کی مختلف مقامی سرکاری محکموں سے رشوت لینے کی سرگرمیاں۔ میں نے یہ معاملہ کئی بار آپ کی توجہ میں لانے کی کوشش کی، مگر افسوس کہ اب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی۔بطور صحافی، میں اخلاقی اصولوں اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا پابند ہوں، اور ایسے ماحول میں کام جاری رکھنا میرے لیے ممکن نہیں جہاں غیر اخلاقی رویوں کو برداشت کیا جاتا ہے۔میں جی ٹی وی نیوز میں گزارے گئے وقت اور حاصل ہونے والے پیشہ ورانہ تجربے کے لیے شکر گزار ہوں۔ میری دلی خواہش ہے کہ ادارہ مستقبل میں شفافیت اور دیانتداری کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

رپورٹر نے جی ٹی وی کے سوئچر ڈی این کا بھانڈا پھوڑ دیا۔۔
Facebook Comments