رمضان ٹرانسمیشن کے ننھے اسٹار کی تدفین۔۔

پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں انتقال کر گئے۔احمد شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ ’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے‘۔پوسٹ میں مداحوں سے عمر شاہ اور اہلِ خانہ کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی۔یاد رہے کہ احمد شاہ نے 2019 کے آغاز میں اس وقت شہرت حاصل کی جب ان کی چند مزاحیہ ویڈیوز، جن میں وہ ’پیچھے تو دیکھو‘ جیسے جملے بولتے دکھائی دیے وائرل ہوگئی تھیں۔اس کے بعد احمد شاہ اپنے بڑے اور چھوٹے بھائی کے ہمراہ مختلف مارننگ شوز اور گیم شوز میں شرکت کرتے رہے، جہاں ان کی معصوم باتوں اور مسکراہٹوں نے ناظرین کو بے حد محظوظ کیا۔صرف 5 سال کی عمر میں احمد شاہ سب سے کم عمر پاکستانی یوٹیوبر بن گئے تھے جن کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہو گئی تھی، اس کامیابی کے بعد وہ بڑے ٹی وی پروگرامز، بشمول اے آر وائی کی رمضان ٹرانسمیشن کا بھی حصہ بنے۔احمد شاہ اور ان کے بھائی عمر شاہ اپنی ذہانت اور معصوم مسکراہٹ کی وجہ سے ’جیتو پاکستان‘ جیسے مقبول گیم شو کا بھی باقاعدہ حصہ رہے۔سوشل میڈیا اسٹار اور متعدد ٹی وی پروگرامات میں شریک میزبان کے طور پر نظر آنے والے ننھے اسٹار عمر شاہ کی تدفین آبائی قبرستان میں کردی گئی۔عمر شاہ اے آر وائے کے رمضان اور گیم شوز سمیت دیگر پروگرامات میں بطور شریک میزبان شرکت کرتے آ رہے تھے جب کہ وہ دوسرے ٹی وی چینلز پر بھی نظر آتے تھے۔عمر شاہ اپنے بڑے بھائی ننھے اسٹار احمد علی شاہ کے ساتھ پروگرامات میں شرکت کرتے تھے اور دونوں ایک ساتھ سوشل میڈیا پر مواد بناتے اور شیئر کرتے نظر آتے تھے۔احمد شاہ نے 15 ستمبر کو انسسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ ان کے بھائی انتقال کر گئے، بعد ازاں وسیم بادامی اور فہد مصطفیٰ سمیت دیگر ٹی وی شخصیات نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔وسیم بادامی نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے بتایا کہ عمر شاہ کو الٹی آئی جو کہ ان کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے ان کی آکسیجن کا نظام متاثر ہوا۔اے آر وائے نیوز کے مطابق عمر شاہ کے نماز جنازہ میں بھاری تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق عمر شاہ کو فوڈ پوائزنگ ہوا تھا، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوئی، الٹی آنے کی وجہ سے ان میں پیچیدگیاں بڑھیں۔پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ جو اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ہمراہ گیم شو ’جیتو پاکستان‘ اور رمضان ٹرانسمیشن ’شانِ رمضان‘ میں نظر آتے تھے پیر کے روز اچانک انتقال کر گئے، ان کی اچانک وفات نے نہ صرف مداحوں بلکہ شوبز شخصیات کو بھی غمگین کر دیا ہے۔احمد شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے چھوٹے بھائی کی وفات کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ عمر کو یاد رکھیں اور اُن کے خاندان کے لیے دعائیں کریں۔ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے انسٹاگرام پر لکھا کہ شانِ رمضان کی جان اور ہم سب کا بہت پیارا عمر اپنے رب کی جانب واپس لوٹ گیا ہے، رات قے ہوئی جس کا پانی ننھے پھیپڑوں میں جانے سے سانس بند ہوا، دعا کیجیے کہ پروردگار اس کے اہلِ خانہ اور ہم سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے عمر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او جرجیس سیجا نے عمر شاہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے اچانک انتقال پر افسوس اور صدمے کا اظہار کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں