قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے ایک مخصوص قومیت کےخلاف توہین آمیز کلمات کہنے والے سرکاری ٹی وی کے اینکر پرسن رضوان رضی دادا کےخلاف کارروائی کی سفارش کردی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس گذشتہ روز پاک چائنہ سنٹر میں چئیرمین کمیٹی پولین بلوچ کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں وزات اطلاعات و نشریات کے حکام نے ڈیجٹل کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ بارے بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں سرکاری ٹی وی کے ایک اینکرپرسن کی جانب سے ایک خاص قومیت کے خلاف استعمال کیے جانے والے توہین انگیز کلمات کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ انہیں پی ٹی وی سے فارغ کردیاگیا ہے، جس پر وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام کو کہاگیا کہ انہیں پی ٹی وی پر بلیک لسٹ کیا جائے۔۔
Facebook Comments
