رجب بٹ،نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع۔۔

لاہور کی سیشن کورٹ نے آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ ،ندیم نانی والا سمیت دیگر کی عبوری ضمانت  میں 12 مارچ تک توسیع کردی۔ایڈیشنل سشین جج منصور قریشی نے یوٹیوبر رجب بٹ ،ندیم نانی والا سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ رجب بٹ اور زرک نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ ندیم نانی والا کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی ایک دوزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں بارہ مارچ تک توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تینوں ملزمان کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پراسیکیوٹر کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں