پنجاب میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، فلم اسکول کے قیام کی منظوری۔۔

راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران منتخب۔۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نئے عہدیداران کو دلی مبارکباددی ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے ایاز اکبر خان کو چیئرمین، فیصل ساہی کو صدر، عارف خان کو جنرل سیکریٹری، حسنین لیاقت کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے۔احمر نجیب ستی کو انفارمیشن سیکریٹری، محمد شفیق راجہ کو سینئر نائب صدر، نوید کھوکھر کو نائب صدر اور امبرین علی کو نائب صدر برائے خواتین منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ امید ہے رسجا اپنے صحافتی کردار سے معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ جاری رکھے گی۔رسجا ایک متحرک کھیلوں کی جرنلزم کا پلیٹ فارم ہے۔سپورٹس اورسپورٹس جرنلزم ہمارے معاشرے کا اہم پہلو ہیں۔پنجاب حکومت کھیلوں اور سپورٹس جرنلزم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے رسجا کی نئی باڈی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں