نامور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شادی سے قبل ایک معروف رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ کی جانب سے پروپوز کیا گیا تھا۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے رابعہ انعم سے یہ سوال کیا گیا جس پر وہ پہلے تو حیران رہ گئیں اور انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی نے مجھ سے شو پر یہ سوال کیا ہے۔رابعہ نے سوال سن کر میزبان کی ریسرچ کی بھی داد دی اور بتایا کہ ماضی میں ایسا ہوا تھا۔رابعہ انعم نے کہا کہ ‘میں اس کی تفصیلات میں تو نہیں جاؤں گی لیکن یہ سچ ہے، اُس ہوسٹ نے دراصل میری فیملی سے رابطہ کیا تھا اور مجھے شادی کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ‘کچھ میری بھی ذاتی وجوہات تھیں جس کی بنا پر میں نے شادی سے انکار کیا اور میری فیملی نے بھی شادی سے انکار کردیا تھا اور پھر یہ نہیں ہوسکا۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ رابعہ نے دوران شو اُس ہوسٹ کا نام نہیں بتایا۔(پپو سے جب ہم نے اس خبر کے حوالے سے ڈسکس کیا تو پپو نے انکشاف کیا کہ خاتون اینکر کا اشارہ عامر لیاقت کی طرف تھا، پپو کے مطابق عامر لیاقت یہ رشتہ لے کر خاتون اینکر کے گھر گئے تھے، لیکن جواب میں گھروالوں نے انکار کردیا تھا جس کی وجہ عامر لیاقت کی زیادہ عمر بتائی گئی تھی۔۔پپونے مزید انکشاف کیا کہ رشتہ کی آفر کے وقت وہاں موجود ایک صاحب نے یہ بات خود پپو کو بتائی تھی، وہ صاحب اب اس دنیا میں نہیں رہے۔۔اس حوالے سے اگر خاتون اینکر اپنا موقف دینا چاہیں تو ہم اسے بھی لازمی شائع کریں گے۔۔ علی عمران جونیئر)۔۔
