koi bhi sabiq wazir e azam panel interview nahi deta

رؤف کلاسرا کے خلاف پوسٹ لگانے والا گرفتار۔۔

 نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سینئر صحافی رؤف کلاسرا کے خلاف سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور دھمکی آمیز مہم چلانے کے الزام میں سید زین علی نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا، این سی سی آئی اے حکام کے مطابق  مزید تفتیش جاری ہے اور اگر کسی دوسرے شخص کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تو تحقیقات کے دوران اس کا تعین کیا جائے گا،ادھر 14 جنوری کو شکایت پر انکوائری کر کے پیکا ایکٹ کی دفعہ 20,24, 26 سے 294 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، شکایت کنندہ نے بتایا کہ ملزم نے من گھڑت، بدنیتی پر مبنی اور توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کے لیے فیس بک اکاؤنٹ کا استعمال کیا جس کا مقصد اس کی ساکھ، وقار اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔ دوسری طرف سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ملزم کے والدین اور علاقےکے معززین نے ان سے  معافی کی درخواست کی، چونکہ گھر آئے مہمان کی عزت کی جاتی ہے اس لئے وہ اب ملزم کے خلاف قانونی کارروائی میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں