کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2026کے لئے ”دی ڈیمو کریٹس“ نے اپنے 12رکنی پینل کا اعلان کر دیا ہے۔دی ڈیمو کریٹس پینل“ سے جیو ڈیجیٹل سے صدر کے امیدوار فاضل جمیلی،روزنامہ امت سے نا ئب صدر کے امید وار ارشاد کھوکھر ,روزنامہ ڈان سے خازنچی کے لیے عمران ایوب،سماء نیوز سے سیکرٹری کی نشست کے لیے محمد اسلم خان اور اے آر وائی نیوز سے جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوارمحمد فاروق سمیع شامل ہیں۔اسی طرح گورننگ باڈی کی 7 نشستو ں کے لئے ٹائمز آف کراچی سے عبد الجبار ناصر، رائیٹرز سے اختر سومرو،92 نیوزسےسید فرید عالم،اے آر وائی نیوز سے فریال عارف،جیو نیوز سے وابستہ شیما صدیقی،مہران رنگ سے جاوید مہر اور ایکسپریس نیوز سے جاوید صباءشامل ہیں۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026 کے لیے پولنگ 27دسمبر 2025 بروز ہفتہ کراچی پریس کلب میں منعقد ہوں گے، پولنگ صبح 9تا شام ساڑھے 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہے گی۔کراچی پریس کلب کی جاری کردہ ووٹر لسٹ کے مطابق 1369 اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت کلب اراکین کو ووٹ ڈالنے کیلئے پریس کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیاہے۔انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طریقے سے ووٹ ڈالے جا ئیں گے۔کراچی پریس کلب کی الیکشن کمیٹی،چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔
