مقبول اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کرنے سے قبل کئی خدشات تھے لیکن ان کے بیٹے اذلان نے انہیں شادی کے لیے راضی کیا۔حال ہی میں ماہرہ نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔انٹرویو کے دوران فواد خان سے متعلق بات کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ ہم دونوں اچھے دوست ہیں اور فواد کی ایک عادت جو مجھے بہت پسند ہے وہ یہ کہ وہ میرے سامنے بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا وہ حقیقت میں ہے۔اپنی دوسری شادی کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ میں دوبارہ شادی کرنے سے خوفزدہ تھی، مجھے ڈر تھا کہ شادی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہنا پڑے گا اور اپنے بیٹے اذلان کی فکر بھی تھی کہ وہ اس پر کیا ردِعمل دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتی تھی کہ جس شخص سے میں شادی کروں، وہ میرے بیٹے سے اس لیے تعلق قائم نہ کرے کہ وہ میرا بیٹا ہے، بلکہ ان دونوں کا آپس میں ایک الگ، خالص رشتہ ہو اور خوشی کی بات ہے کہ میری یہ خواہش پوری ہوگئی، دوسری شادی کے لیے اذلان نے راضی کیا‘۔ماہرہ خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پہلے شوہر علی اور اس کی بیوی سے اچھے تعلقات ہیں، میں خوش ہوں کہ میری وہ شادی ہوئی کیونکہ اس سے مجھے زندگی کی بہترین نعمت ملی اور وہ ہے میرا بیٹا اذلان۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ وہ چند سال قبل ہی دوسری شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن اس وقت ان کے بیٹے اذلان چھوٹے تھے، اس لیے انہیں ان کی رضامندی بھی درکار تھی۔ان کے مطابق ان کی خواہش تھی کہ انہیں بیٹا خود دوسری شادی کے لیے کہے، اس لیے انہوں نے ان کے بڑے ہونے کا انتظار کیا اور دوسری شادی کے لیے بیٹے ہی انہیں حوصلہ دیا۔ماہرہ خان نے تسلیم کیا کہ بیٹے کے چھوٹے ہونے کے وقت وہ جب دوسری شادی کا سوچتی تھیں تو ان کے ذہن میں یہی خیال آیا تھا کہ اگر دوسری شادی بھی نہ چل سکی تو ان کے بیٹے کا کیا ہوگا؟ان کے مطابق چوں کہ وہ اپنے بیٹے سمیت باقی اہل خانہ کے ساتھ اچھی زندگی گزار رہی تھیں، اس لیے دوسری شادی کا رسک لینے سے بھی کتراتی تھیں لیکن جب بیٹا بڑا ہوا تو انہوں نے فیصلہ لیا اور بیٹے نے بھی انہیں دوسری شادی کرنے کا کہا۔اسی دوران انہوں نے اپنی پہلی شادی کو بھی اپنے لیے تحفہ قرار دیا اور کہا کہ اگر وہ پہلی شادی نہ کرتیں تو انہیں دنیا کی سب سے بہترین اور قیمتی چیز بیٹا اذلان نہ ملتا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلی شادی سے بیٹا ہوا، جو ان کے لیے سب سے بہترین تحفہ ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پہلی شادی ختم ہونے کے باوجود ان کے سابق شوہر علی عسکری اور ان کی بیوی زارا سے اچھے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں پہلی شادی ختم ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں، وہ پہلی شادی کو اپنے لیے بہترین تحفہ سمجھتی ہیں۔