مقبول اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ کبھی نہ کبھی ان کی شادی ضرور ہوگی اور یہ کہ انہیں پانچ بچوں کی خواہش ہے۔سونیا حسین نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے بتایا کہ مئی 2020 میں کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے بعد وہ ڈپریشن میں چلی گئیں تھیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کے بعد وہ کئی ماہ تک گھر تک محدود رہ گئی تھیں، اگرچہ کورونا چل رہا تھا لیکن اس باوجود باقی اہل خانہ باہر جاتے تھے مگر وہ ڈپریشن کی وجہ سے گھر میں ہی رہنا پسند کرتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ طیارہ حادثے کے بعدوالدین نے انہیں ڈپریشن سے نکالا، انہیں ہر وقت ان کی پریشانی رہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب والدہ بھی انہیں طعنے دیتی ہیں کہ شادی کے لیے ان کے مطالبات بڑھ گئے ہیں جب کہ ان کے کوئی مطالبات نہیں، بس وہ چاہتی ہیں کہ جس سے ان کی شادی ہو، وہ مخلص، سچا اور عزت دینے والا شخص ہو۔سونیا حسین کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شادی سے متعلق ان کی سوچ بھی تبدیل ہوئی ہے، اب وہ رومانوی اور خیالی باتیں نہیں سوچتیں بلکہ حقیقت پسند ہوچکی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کو تنہا رہنے میں سکون مل رہا ہے تو وہ کسی کے کہنے پر یا دباؤ میں آکر شادی نہ کرے۔انہوں نے واضح کیا کہ کبھی نہ کبھی وہ بھی شادی کریں گی لیکن وہ تب تک شادی نہیں کریں گی جبتک انہیں درست اور اچھا شخص نہیں مل جاتا۔اسی بات پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں شادی کرنی ہے، کیوں کہ انہیں بچے بھی چاہیے۔سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں پانچ بچے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔سونیا حسین پہلے بھی شادی اور شادی کے بعد بچوں سے متعلق گفتگو کرتی رہی ہیں، ان کی پہلی شادی 2012 میں ہوئی تھی جو جلد ہی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

دوسری شادی جلد کروں گی، سونیا حسین۔۔
Facebook Comments