دنیانیوز اخبار کی انتظامیہ نے کراچی سے اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پپو کے مطابق دنیانیوز کراچی کے تمام اسٹاف کو فارغ کردیاگیا ہے، انہیں تین تین ماہ کی سیلری چیک دیئے جارہے ہیں، پپو کے مطابق فی الحال چار سے پانچ لوگوں کو روکا جارہا ہے، انہیں کہاگیا ہے کہ اگلے احکامات تک آپ لوگ کام کریں، جس کے بعد آپ کو بھی فارغ کردیاجائے گا۔۔ پپو کے مطابق فارغ کئے جانے والوں کو بتایاگیا ہے کہ اب اخبار لاہور میں بنے گا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ دنیانیوزاخبار اب ڈمی اخبار بنے گا، کیوں کہ اسے اب لاہور میں بیٹھ کر تیار کیا جائے گا۔ اخبارات کی گرتی ہوئی سرکولیشن ، کاغذ اور پرنٹنگ کے لوازمات کے نرخ آسمان کو چھورہے ہیں، جس کے باعث اخبارات پرنٹ کرانا بھی مسئلہ بنتاجارہا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ اب کراچی کا اخبار بھی لاہور میں تیار ہوگا،اس سے پہلے گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد کے اخبار بھی لاہور میں تیار کئے جارہے ہیں۔ لیکن جب سرکاری اشتہارات یا نجی اشتہارات لینے کا وقت آئے گا تو اخبار انتظامیہ ہر اسٹیشن کے الگ الگ چارجز لے گی اور یہ جتائے گی کہ آپ کا اشتہارات کتنے شہروں سے بیک وقت شائع کیا جائےگا۔۔
دنیا اخبار کراچی کا پورا اسٹاف فارغ۔۔
Facebook Comments