خواتین سب سے زیادہ غیرمحفوظ اپنے گھروں میں ہوتی ہیں، سینئر اداکارہ۔۔

سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ اپنے گھروں میں ہوتی ہیں، کیونکہ وہ ایسے نظام کا حصہ ہیں جہاں مرد کو ہر عمل کی اجازت حاصل ہوتی ہے، اسی لیے خواتین پر سب سے زیادہ تشدد گھر کے اندر ہی ہوتا ہے۔ثانیہ سعید نے حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سماجی موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں صدیوں سے یہ سوچ چلی آرہی ہے کہ زیادہ بچے پیدا کرنے سے عورت کی سماجی وقعت بڑھتی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ اگر والدین زیادہ بچے پیدا کریں اور انہیں بہتر پرورش نہ دے سکیں تو یہ بچوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ثانیہ سعید نے نشاندہی کی کہ اکثر والدین سمجھتے ہیں کہ بچے تو پل ہی جاتے ہیں، لیکن ان کی یہ سوچ غلط ہے کیونکہ حقیقت میں بچے پلتے نہیں بلکہ تربیت کے فقدان کے باعث معاشرے کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق یہ مسئلہ کسی ایک طبقے تک محدود نہیں بلکہ ہر طبقے کے والدین اس کا حصہ ہیں کیونکہ وہ اپنے بچوں کے مسائل کو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ اپنے گھروں میں ہوتی ہیں کیونکہ وہ ایک ایسے نظام کا حصہ ہوتی ہیں جہاں مرد کو سب کچھ کرنے کی اجازت ہوتی ہے اور خواتین پر سب سے زیادہ تشدد ان کے اپنے گھر کے اندر ہوتا ہے۔اداکارہ کے مطابق جن بچوں کو والدین سڑکوں پر یا فلاحی اداروں کے باہر چھوڑ جاتے ہیں، ان میں زیادہ تر تعداد لڑکیوں کی ہوتی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشرے میں صنفی تفریق اب بھی گہرائی تک موجود ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں