سیلری مانگنا منع ہے۔۔نیوز ون ٹی وی ون اوروسیب چینلز کے معاملات سنبھالنے والی الکبیرانتظامیہ نے شاہی فرمان جاری کردیا۔پیو کے مطابق عیدالفطر پردوسیلریاں ملنے پرچینل مالکان کے لئے دعائیں کرنے والے تین چینلز کے ورکرجرنلسٹ اب بددعاؤں پر آگئے ہیں ان میں خاکروب، پیون ،چوکیدار سے لے کر چھوٹا اسٹاف بشمول کم تنخواہوں والے کیمرہ مین، رپورٹر، ڈیسک اسٹاف، ایم سی آر۔۔ پی سی آر ، آرکائیو ڈپارٹمنٹ شامل ہے۔ الکبیر گروپ کی منیجمنٹ کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے جو تنخواہ مانگےگا آفس سے باہر جائے گا چپ چاپ نوکری کرو جب مرضی ہوگی تنخواہ دینگے ۔۔پپو کو نیوز ون کے نچلےاسٹاف نے روتے ہوئے بتایا کہ مالک مکان نے اسے ایک ہفتے کا وقت دیا کہ مکان خالی کرو دوسرے ورکر کا کہنا تھا کہ میں تنخواہ مانگنے گیا تو تھانے بند کروانے کی دھمکی دی گئی، جس کی وجہ سے نیوز ون ٹی وی ون وسیب کا عملہ بس خانہ پری کے لئے آفس آتا ہے اور دفتری کام میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ کلیدی سیٹوں پر لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کر کے انکو ورکرز کوقابو کرنے کا کہا گیا ہے۔ پپو کے مطابق المیہ یہ ہے کہ معروف صحافی تنظیموں کے نامور لیڈر اور سوشل میڈیا پر صحافتی حقوق کے حوالے سے ہر معاملے پرآواز اٹھانے والے صحافیوں کی پراسرار خاموشی بھی سمجھ سے بالاتر ہے، نیوزون کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ شاید یہ لوگ بھی اپنی نوکریاں بچارہے ہیں۔
