خاور کیس جرنلٹس پروٹیکشن کمیشن کو ریفر کرنے کا فیصلہ۔۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کی موت کو خودکشی قرار دینے پر اعتراض کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرپرسن پولین بلوچ کی زیر صدارت پیمرا ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا، جس میں ڈان نیوز کے کراچی سے رپورٹر خاور حسین کے انتقال کا معاملہ اہم موضوع رہا۔اجلاس میں کمیٹی رکن کرن حیدر نے کہا کہ خاور حسین نے خودکشی کی یا انہیں قتل کیا گیا، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، اگر یہ قتل ہوا ہے تو کمیٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔رکن امین الحق نے مؤقف اختیار کیا کہ واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا جا رہا ہے اور اس معاملے کی انکوائری ضروری ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کمیٹی کو بتایا کہ وہ آئی جی سندھ سے خاور حسین کے انتقال پر براہِ راست بات کریں گے اور معاملے کو جرنلسٹ پروٹیکشن کمیشن کو ریفر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں