خاتون ٹک ٹاکر عمران اشرف کی رشتہ دار نکل آئیں۔۔

ٹک ٹاکر و ٹی وی میزبان سجل ملک نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکار و ٹی وی میزبان عمران اشرف ان کے رشتے دار ہیں۔سجل ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں عمران اشرف سے رشتے داری کا دعویٰ کرکے سب کو حیران کردیا اور بتایا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں عمران اشرف سے مدد بھی مانگی تھی۔سجل ملک کا کہنا تھا کہ جب وہ یونیورسٹی میں پڑھتی تھیں، تب انہوں نے عمران اشرف کو پہلی بار انسٹاگرام پر میسیج بھیج کر شوبز میں کام دلوانے سے متعلق کہا تھا۔ان کے مطابق عمران اشرف کو رشتے داری سے متعلق علم نہیں تھا، ان کے پوچھنے پر انہون نے انہیں بتایا کہ وہ ان کی رشتے دار ہیں۔سجل ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران اشرف کو اپنی والدہ کی تصویر بھیجی اور بتایا کہ وہ ان کی بیٹی ہیں۔ٹک ٹاکر کے مطابق عمران اشرف ان کی والدہ کے کزن ہیں لیکن ان کی اداکار سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔سجل ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ماموں سے عمران اشرف کا فون نمبر لے کر ان سے فون پر بات بھی کی تھی اور ان سے شوبز میں کام دلوانے کے لیے بھی کہا تھا، جس پر عمران اشرف نے انہیں اچھا جواب دے کر کہا تھا کہ وہ انہیں ضرور موقع دلوائیں گے۔ ۔انہوں نے واضح کیا کہ عمران اشرف براہ راست ان کا رشتے دار نہیں بلکہ ان کی والدہ کا کزن ہے، وہ اداکار سے آج تک نہیں ملیں، البتہ فون اور انسٹاگرام پر بات ضرور ہوئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں