khatoon meezbaan pachas baras ki hogyin

خاتون میزبان پچاس برس کی ہوگئیں۔۔

جیونیوزکے مارننگ شو کی معروف میزبان ہما امیر شاہ کی اصل عمر جان کر سب ہی دنگ رہ گئے ہیں۔ جیونیوز کے مزاحیہ شو  ’ہنسنا منع ہے‘ کی حال ہی میں مہمان بننے والی ’جیو پاکستان‘ کی میزبان کی عمر سے متعلق انکشاف ہوا ہے۔ہما امیر شاہ سے شو کے دوران ایک خاتون نے اُن سے عمر سے متعلق سوال کیا کہ کیا وہ واقع میں 50 سال کی ہیں یا گوگل اُن کی عمر غلط بتا رہا ہے۔جس پر ہما امیر شاہ کا کہنا تھا کہ اُنہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سوال کرنے والی خاتون نے اُنہیں گوگل پر سرچ کیا ہے۔ہما کا کہنا تھا کہ اُن کی عمر اتنی ہی ہے جتنی عمر کی وہ نظر آتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ 50 سال کی عمر کی ہو کر کم عمر نظر آتی ہیں وہ اسے اپنی تعریف سمجھتی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں