پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی اسسٹنٹ میڈیا منیجر ناہید جہانگیر اور انکی بہنوں نے اپنے اوپر ہونیوالے قاتلانہ حملے، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف ائی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف و تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 18جنوری کی شب ہم تینوں شادی تقریب سے واپس آرہی تھیں کہ راستے میں ماموں زاد رومان نے رکشہ روک کر گھسیٹ کر ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے پستول سے سر پر مارا اور بہنوں کو بی شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے شدید زخمی ہوئیں ۔کسی کے ساتھ کوئی ذاتی کوئی دشمنی یاجائیداد کاتنازعہ نہیں ،انہوں نے الزام عائد کیا کہ حملے کے بعد بھی ساجدہ اوررمان نے دوبارہ دھمکی دی کہ اس دفعہ توبچ گئی لیکن دوبارہ نہیں بچوگی،ماموں زادوں نے ہماری عزت کوتار تار کیا جبکہ پولیس بھی ان کا ساتھ دے رہی ہے،پولیس نے ابھی تک ہمارے کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل نہیں کی ہے انہوں نے آئی جی خیبر پختونخوا اور ریاسٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ تمام ملزمان ساجدہ،فیصل اور ہدایت الرحمٰن کو جلد از جلد گرفتار کرکے ہمیں تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر اگر میری فیملی کو کچھ ہوا تو اسکی ذمہ داری ملزمان کیساتھ ساتھ ریاست پر بھی عائد ہوگی۔