خاتون صحافی قاتلانہ حملے میں زخمی، ملزم گرفتار۔۔

کراچی کی خاتون صحافی فصاحت فاطمہ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئیں۔۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر گوہر سٹی میں ملزم نے گھر میں گھس کر تیز دھار آلہ سے خاتون صحافی کا گلا کاٹ ڈالا۔۔ پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق ملیر گوہر سٹی کی رہائشی خاتون صحافی فصاحت فاطمہ انکے والد اور والدہ پر قاتلانہ حملہ انکے 27سالہ بھائی نے کیا اور تیز دھار آلے سے تینوں کا گلا کاٹا۔ جس کے بعد تینوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم طلحہ کا ذہنی توازن درست نہیں۔اطلاعات کے مطابق خاتون صحافی اسپتال سے گھر منتقل ہوگئی ہیں۔۔پوری فیملی اس وقت صدمے کا شکار ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں