خاتون اینکر کی اپنے ٹی وی شو میں نسوانیت پربولڈ گفتگو۔۔۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی نے بولی وڈ اداکارہ نورا فتیحی اور ملائیکا اروڑا کی جسمانی ساخت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد نورا فتیحی کو اس وقت پیچھے سے دیکھتے رہتے ہیں، جب تک وہ گھر میں داخل نہیں ہوجاتی۔فضا علی نے حال ہی میں اپنے  مارننگ شو میں خواتین میں خوبصورتی بڑھانے کے لیے پلاسٹک اور میک اپ سرجریز کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات کی۔اس دوران انہوں نے خواتین کی جسامت سے متعلق نامناسب گفتگو بھی کی اور پاکستان کے مختلف خطوں اور شہروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی نسوانیت کا موازنہ بھی کیا۔فضا علی کا کہنا تھا کہ بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے تعلق رکھنے والی خواتین کی الگ الگ جسمانی ساخت اور خوبصورتی ہوتی ہے، تاہم بعض لڑکیوں کا یہ شوق ہوتا ہے کہ وہ دوسری خاتون جیسی نظر آئے۔انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے اور وہاں کی لڑکیاں پتلی اور دراز قد ہوتی ہیں جب کہ لاہور کی لڑکیاں بھری بھری اور جٹنی ٹائپ ہوتی ہیں اور دونوں کی نسوانیت الگ الگ ہے۔فضا علی کے مطابق اگر کوئی کراچی کی لڑکی چاہے کہ وہ لاہور کی لڑکی کی طرح بھرے جسم والی جٹنی نظر آئے تو یہ ناممکن ہے اور لاہور کی لڑکی کراچی کی لڑکی کی طرح دبلی پتلی بننا چاہے تو ممکن نہیں۔ٹی وی میزبان نے خواتین کی نسوانیت پر بات کرتے ہوئے بولی وڈ اداکاراؤں ملائیکا اروڑا اور نورا فتیحی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آج کل ان جیسی جسمانی ساخت کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔انہوں نے دونوں بھارتی اداکاروں کی جسامت پر بات کرتے ہوئے نامناسب الفاظ کا بھی استعمال کیا ۔ خاتون اینکر نے سوال اپنے مہمان سے سوال کیا کہ کیا تشریف بھاری کرنے کے لئے امپلانٹ کرانے کے بعد انسان بیٹھنے کے قابل ہوتا ہے۔کیا ایسا نہیں لگتا کہ بندہ اپنی گدی لے کر خود گھوم رہا ہے۔خاتون اینکر نے مہمان سے سوال کیا کہ جب ملائیکا اروڑا جارہی ہوتی ہے تو پیچھے سے ایسا لگتا ہے کہ دیگ کو دم دی ہے کسی نے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں