اداکارہ و ٹی وی میزبان آمنہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے یکے بعد دیگر تین حمل ضائع ہوئے، جس کے بعد انہیں ایک بیٹی ہوئی۔آمنہ ملک نے سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں دو بیٹیاں ہیں اور انہوں نے اپنے بچوں کی عادتیں خراب نہیں کیں، انہیں گھر کی سادی غذائیں کھانے کی ترغیب دی۔ان کے مطابق کبھی کبھار ان کے گھر آنے والے مہمان شکایات کرتے ہیں کہ ان کے بچے گھر کا کھانا نہیں کھاتے، وہ پیزا اور دوسری چیزیں کھاتے ہیں تو وہ ایسے مہمانوں کو ایسی چیزیں منگوا کر دینے سے صاف انکار کرتی ہیں اور انہیں بچوں کو گھر کا کھانا کھلانے کا ہی کہتی ہیں۔آمنہ ملک نے کہا کہ انہیں جھوٹے لوگ بالکل پسند نہیں، وہ ایسے افراد کے ساتھ ایک دن بھی نہیں گزار سکتیں۔دماغی صحت اور ڈپریشن پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ دماغی مسائل کا سامنے کرنے والے شخص کو ماہرین کے پاس جانا چاہیے، وہ غلطی میں بھی اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے پاس جاکر باتیں نہ کریں، ان سے ان کے مسائل مزید بڑھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے ساتھی اداکاراؤں کو مشورہ دیا کہ وہ کچھ پیسے بچا کر کسی نہ کسی کاروبار میں سرمایہ کاری کریں جب کہ انہوں نے پروڈیوسرز سے بھی التجا کی کہ وہ ایسی اداکاراؤں کو زیادہ کام دیں جو گھر کی کفالت کی ذمہ دار ہوتی ہیں۔پروگرام کے دوران اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ جلد ہی ریئل اسٹیٹ کا کاروبار شروع کرنے والی ہیں، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔
خاتون اینکر کا رئیل اسٹیٹ کا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ۔۔
Facebook Comments
