خاتون اینکرکے خلاف نازیباگفتگوپر ملزم کی عبوری ضمانت خارج۔۔

سیشن کورٹ لاہور نے معروف اینکر عائشہ جہانزیب کے خلاف یوٹیوب پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے مقدمے میں ملزم حسیب سجاد خان کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد سلیمان گھمن نے کیس کی سماعت کی اور ملزم کی درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو قانونی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت دی۔مقدمہ ایف آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا تھا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ملزم نے یوٹیوب چینل پر عائشہ جہانزیب کے خلاف توہین آمیز اور نامناسب زبان استعمال کی۔مدعیہ عائشہ جہانزیب کی جانب سے مقدمے کی پیروی ایڈووکیٹ زین علی قریشی نے کی جنہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ عمل نہ صرف ان کی موکلہ کی ساکھ کے خلاف ہے بلکہ سائبر قوانین کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی جس کے بعد ایف آئی اے نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں