لاہور کی سیشن کورٹ نے اینکر پرسن عائشہ جہانزیب سے متعلق نامناسب گفتگو کے مقدمے میں گرفتار ملزم ڈاکٹر عمر عادل کی ضمانت خارج کردی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے ملزم کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی دوران سماعت عائشہ جہانزیب اپنے وکیل زین علی قرشی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں مدعیہ عائشہ جہانزیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے عائشہ جہانزیب سے متعلق نجی یوٹیوب چینل پر ہتک آمیز گفتگو کی۔عائشہ جہانزیب سے متعلق گفتگو انتہائی نامناسب ہےعائشہ جہانزیب سے متعلق انتہائی نامناسب گفتگو کرنے پر ایف آئی اے کا مقدمہ درج کیا۔ عدالت عمر عادل کی ضمانت خارج کرے ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیا گیا عدالت ڈاکٹر عمر عادل کی ضمانت منظور کرے عدالت نے ضمانت بعدازگرفتاری خارج کردی۔ عدالتی کاروائی کے بعد عائشہ جہانزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو سزا سنا کر دم لو گی ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے میں پوری خواتین کے لیے یہ کیس مثال بناؤ گی اعلی عدلیہ میں جانا پڑا تو جاؤں گی۔